پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی سہ ملکی ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جانے والی ایک روزہ سہ ملکی کرکٹ سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی ہے۔

سیریز کے ابتدائی مقابلے راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، جبکہ 25 سے 31 اکتوبر تک فائنل سمیت چار میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔

لاہور میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی قیمت 200 روپے سے 22 ہزار روپے تک مقرر کی گئی ہے، تاہم پاکستان کے میچز کے لیے ٹکٹ کی کم از کم قیمت 300 روپے ہوگی۔

اسی طرح سہ ملکی سیریز کے فائنل میچ کے لیے ٹکٹ کی کم از کم قیمت 400 روپے مقرر کی گئی ہے۔

شائقینِ کرکٹ نجی کوریئر کمپنی کے مراکز سے ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔ ایک قومی شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ پانچ ٹکٹ حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے حال ہی میں سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی حاصل کی، تاہم آخری میچ میں مہمان ٹیم نے فتح اپنے نام کی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...