پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک ایک زخمی حالت میں گرفتار

پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک ایک زخمی حالت میں گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ سچل پولیس اور شاہین فورس کا سر سید چوک کے قریب ڈاکوؤں سے مقابلہ،پولیس کے مطابق ملزمان شہریوں کو لوٹ رہے تھے کہ پولیس جوان بروقت موقع پر پہنچے اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔۔۔

 دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ہلاک و زخمی ملزمان کی شناخت محمد یونس (ہلاک) اور حکمت اللہ (زخمی) کے نام سے ہوئی، ملزمان سے دو غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، موٹرسائیکل اور چھینے گئے متعدد موبائل فونز و کیش برآمد ہوئے ۔پولیس کے مطابق ہلاک و زخمی ملزمان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...