فرح شہزادی کیس، ہائیکورٹ کا نیب کو نوٹس ، جواب طلب

فرح شہزادی کیس، ہائیکورٹ  کا نیب کو نوٹس ، جواب طلب

لاہور (کورٹ رپورٹر) فرح شہزادی کی جانب سے نیب نوٹسسز کیخلاف متفرق درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوے دو فروری کو جواب طلب کر لیا۔

عدالت نے مین کیس کو بھی سماعت کے لیے لگانے کی ہدایت کر دی ،فرح شہزادی،عاصم جمیل اور غوثیہ بلڈر کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے ، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس شہباز رضوی پر مشتمل بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں