شہر میں رمضان نگہبان پیکیج آج سے شروع
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے )پنجاب حکومت کے ’’رمضان نگہبان پیکیج ‘‘کا آغاز آج پیر کے روز سے لاہور سے ہوگا،ضلعی انتظامیہ نے راشن کی تقسیم کیلئے لسٹیں مرتب کر لیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے انتظامیہ نے ’’رمضان نگہبان پیکیج ‘‘کے تحت گھروں تک راشن پہنچانے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔کمشنر لاہور ڈ ویژن کی زیر صدارت ٹاؤن ہال میں اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر سمیت مختلف محکموں کے افسروں نے شرکت کی، کمشنر محمد علی رندھاوا اور ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر نے کہا لسٹوں کی ری چیکنگ کا عمل جاری ہے ، ہر مستحق تک راشن پہنچانے کی تیاریاں مکمل ہیں۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر تجاوزات کو ہٹوانے کیلئے ڈیڈ لائن پر بھی ضلعی انتظامیہ متحرک ہے ۔