ماڈل ٹاؤن ہائی سکول کے طلبہ کی پتنگ بازی کیخلاف ریلی

ماڈل ٹاؤن ہائی سکول کے طلبہ کی پتنگ بازی کیخلاف ریلی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) گورنمنٹ اے پی ایس ہائی سکول ماڈل ٹاؤن کے زیر اہتمام پتنگ بازی کے خلاف ریلی نکالی گئی ۔ اے سی ماڈل ٹاؤن اور مختلف سکولوں کے اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی ۔گورنمنٹ اے پی ایس ہائی سکول ماڈل ٹاؤن لاہور نے ریلی نکالی ۔ریلی میں اے سی ماڈل ٹاؤن اور پولیس حکام نے شرکت کی۔ شرکا کا کہنا تھاکہ پتنگ بازی خونی کھیل ہے ، اس سے بچنے کی ضرورت ہے ،پتنگ بازی کی آڑ میں موت کا کھیل نہ کھلیں ۔ تقریب میں اے سی ماڈل ٹاؤن محمد یوسف ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاہد اقبال ،اے ایس پی رضوانہ ، اے پی ایس ماڈل ہائی سکول کے پرنسپل رانا عطا جونیئر ماڈل سکول کے پرنسپل بھی شریک تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں