پتنگ بازی ، شہر میں ڈرون کیمروں کی مددسے مانیٹرنگ شروع

پتنگ بازی ، شہر میں ڈرون کیمروں  کی مددسے مانیٹرنگ شروع

لاہور(کرائم سیل)شہر میں پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے تھانہ اسلام پورہ نے ڈرون کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ شروع کر دی، ڈرون کیمرے کی مدد سے پتنگ بازوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے گا۔

سٹی ڈویژن پولیس کا پتنگ بازی کے خلاف جدید ٹیکنالوجی کا استعمال،اسلام پورہ پولیس نے علاقہ کے مختلف مقامات پر ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کی،پتنگ بازوں کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے لیے ڈرون کیمروں سے مدد لی گئی۔ترجمان سٹی ڈویژن پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایس ایچ او اسلام پورہ نے ڈرون کیمروں کی مدد سے علاقہ کا پتنگ بازی کے حوالہ سے جائزہ لیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں