غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کیلئے حکمت عملی تیار

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کیلئے حکمت عملی تیار

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )صوبائی وزیر محکمہ صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں سب کیبنٹ کمیٹی برائے لائاینڈ آرڈرز کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔

صوبائی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ بشام میں چینی باشندوں پر بہیمانہ حملے کے بعد صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔ اجلاس میں 53 قیدیوں کے کیسز کو زیر غور لایا گیا ہے ۔ 20 جون 2022 سے اب تک 39 قیدیوں کو پیرول پر رہا کیا گیا ہے ۔ صوبہ بھر میں انسانیت کی دشمن پتنگ ساز فیکٹریوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ رمضان المبارک کے دوران سحری و افطاری، یوم علی، چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر غیر معمولی حفاظتی انتظامات کئے جائیں گے ۔غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کو ان کے وطن واپس بھیجنے کیلئے حکمت عملی بنائی جائے ۔ نماز جمعہ اور تراویح کے اوقات میں فول پروف حفاظتی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں