ایل ڈی اے حدود میں دوہزار مقامات پر سڑکیں خستہ حال

ایل ڈی اے حدود میں دوہزار مقامات پر سڑکیں خستہ حال

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )شہر لاہور کی مرکزی شاہراہیں خستہ حال اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، ٹیپا کی سروے رپورٹ نے شہر میں خستہ حال سڑکوں کی نشاندہی کر دی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے سڑکوں پر پیچ ورک اور پوٹ ہول فل کرنے کا حکم دیا۔

 ایل ڈی اے کی حدود میں دو ہزار مقامات پر سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہیں، شہر کی مرکزی شاہراہوں پر 777 مقامات پر پوٹ ہول ٹریفک روانی میں رکاوٹ ہیں، ٹیپا نے سڑکوں پر پیچ ورک لگانے کے لئے 15 کروڑ روپے کا تخمینہ لگا لیا، موجودہ صورتحال میں شہر میں 900 کلومیٹر طویل مرکزی اور رہائشی علاقوں کی شاہراہوں کو مرمت کی ضرورت درکار ہے ، تین سالوں میں تعمیراتی کام بروقت نہ ہونے سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں، ایل ڈی اے کو سالانہ 500 کلومیٹر سڑکوں کی مرمت کا ٹاسک سونپا گیا تھا مگر تین سالوں کے دوران 500 کلومیٹر طویل سڑکوں کی مرمت کا ہدف پورا نہ کیا جاسکا، ہدف پورا نہ ہونے سے سڑکیں مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئیں، ایل ڈی اے نے ابتدائی طور پر گلبرگ کی سڑکوں پر پیچ ورک شروع کر دیا ، گلبرگ مین بلیوارڈ کے اطراف میں بیس مقامات پر پیچ ورک کے لیے نشاندہی کی گئی، گلبرگ میں نو کلومیٹر کا پیچ ورک کیا جائے گا، مین مارکیٹ سے منی مارکیٹ، لبرٹی گول چکر سے حسین چوک کے درمیان آنے والی سڑکوں پر پیچ ورک کیا جارہا، شاہراہوں کی مرمت اور بحالی کے لئے جامع پلان مرتب کر لیا گیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں