غیر معیاری سلنڈرز استعمال کرنے والے رکشہ ڈرائیوروں کو 10 روز کی مہلت

غیر معیاری سلنڈرز استعمال کرنے والے  رکشہ ڈرائیوروں کو 10 روز کی مہلت

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)سی ٹی او نے غیر معیاری سلنڈرز استعمال کرنے والے رکشہ ڈرائیوروں کو 10 روز کی مہلت دے دی۔

اس حوالے سے سی ٹی او نے ٹریفک افسروں سے ملاقات کی ۔ملاقات میں سی ٹی او نے رکشہ ڈرائیورز کو غیر معیاری گیس سلنڈر اتروانے اور پٹرول پر کنورٹ کرنے کا حکم دیا ہے ۔ 10روز تک تمام رکشہ یونینز کو غیر معیاری گیس سلنڈر کے نقصانات بارے مفصل آگاہی دی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں