روڈا، سی بی ڈی:مسافروں کیلئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

روڈا، سی بی ڈی:مسافروں کیلئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

لاہور(سٹاف رپورٹر)محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ کرلیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وز پر ٹرانسپورٹ بلال اکبرکا کہنا تھا کہ پنجاب میں ٹرانسپورٹ نظام کی بہتری کیلئے ہم 30 سالہ منصوبہ بندی کا ارادہ رکھتے ہیں ۔اجلاس میں سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب ایریا میں گرین، اور ینج اور بلیو لائن بس سہولیات کے علاوہ الیکٹرک وہیکل اور بائیسکل ٹریک کے حوالے سے تجاویز کو بھی حتمی شکل دی گئی جبکہ روڈا ایریا میں مختلف فیڈ ز روٹ ، 13 انٹر چینج، 9 پارکنگ ڈیپوٹس، 2 فرائٹ ٹرمینل اور ایک ریلوے ٹریک بارے بھی نظام کو لاگو کرنے پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر چیئر مین روڈا بیرسٹر کمال اظفر اور سی ای او عمران امین نے وز پر ٹرانسپورٹ کی طرف سے نظام کی بہتری کیلئے مؤثر منصوبہ بندی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے روڈا اور سی بی ڈی میں جلد منصوبوں کی تکمیل پر اپنے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں