یو ایم ٹی میں لبرل آرٹس پر 3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس

یو ایم ٹی میں لبرل آرٹس پر 3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے سکول آف لبرل آرٹس کے تحت تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع \\\"علمیات محیط: بے زبانوں کو زبان دینا \\\"تھا۔

کانفرنس میں 60 سے زائد تحقیقی مقالے بھی پیش کیے گئے۔ لبرل آرٹس سے متعلق چیلنجز کا حل تلاش کرنے کے لیے پینل ڈسکشنز کا بھی اہتمام کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز سلطان ایم نواز ناصر ،قومی اور بین الاقوامی مقررین میں ڈاکٹر کلیئر پاممنٹ،ڈاکٹر صلاح حسن، منیزہ شمسی، ڈاکٹرسفیر اعوان، ڈاکٹر منزہ یعقوب، ڈاکٹر تیمور کیانی، ڈاکٹر محمد حسن ظفر، ڈاکٹر محمد شیراز دستی، ڈاکٹر محمد عبداللہ، ڈاکٹر سونیا ارم سمیت دیگر ریسرچرز، ماہرین، سکالرزاور طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں