فروری میں کتب تقسیم کا مرحلہ مکمل کیا جائے گا:وزیر تعلیم

فروری میں کتب تقسیم کا مرحلہ  مکمل کیا جائے گا:وزیر تعلیم

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے سابق وزیر تعلیم میان عمران مسعود نے ملاقات کی،سابق وزیر تعلیم نے بوٹی مافیا کے خلاف آپریشن پر رانا سکندر حیات کو سراہا۔

سابق اور موجودہ وزراتعلیم کے مابین نجی تعلیمی اداروں کے مسائل کے حل کے حوالے سے کمیٹی بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا سکندر حیات نے اگلے تعلیمی سال سے ماہ جنوری تک کتب کی پرنٹنگ اور فروری تک تقسیم کا مرحلہ مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں