پنجاب سکل ڈویلپمنٹ ،آئندہ 5سال کے اہداف طے

پنجاب سکل ڈویلپمنٹ ،آئندہ 5سال کے اہداف طے

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین کی زیر صدارت ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقدہواجس میں پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024کی منظوری دی گئی۔

کابینہ کی منظوری کے بعد پالیسی نافذالعمل ہو گی۔پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی کے تحت آئندہ 5سال کے اہداف طے کر دیئے گئے ۔پالیسی کے تحت 3سکل ٹیکنالوجی پارک بنیں گے جبکہ 20اداروں کوسنٹر آف ایکسیلنس بنایا جائے گا۔ فنی تعلیم کے اداروں کی لیبز کو عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا۔ کورسز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے سی بی ٹی اے پر منتقل کیا جائے گا۔سالانہ 5لاکھ نوجوانوں کو ہنرمند بنایا جائے گا۔صوبائی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کرکے بااختیار کریں گے ۔معیاری فنی تعلیم کا فروغ اور اداروں کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنا میرا مشن ہے ۔ٹیکنیکل ایجوکیشن کی یونیورسٹیوں اوراداروں کو ٹیکنالوجی کے فروغ کے حقیقی مراکز بنائیں گے ۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ اداروں میں طلبہ اور سٹاف کی بائیو میٹرک حاضری کا نظام جلد لاگو کیا جائے اور ٹیکنیکل یونیورسٹیوں کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں