نرسنگ کے شعبہ کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے :وزیر صحت

 نرسنگ کے شعبہ کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے :وزیر صحت

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق سے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں نیشنل سنٹر فار ہیلتھ کیئر ورکرزیوایس ایس کے وفد نے ملاقات کی۔

وفد میں چیئرمین شہاب تنویر، ایاز راؤ، سابق رکن قومی اسمبلی صائمہ ندیم، سلیم زعفران، محمد سکندر علی جرال، ایڈووکیٹ رشدہ لودھی، ڈاکٹر رضوان، پروفیسر مقصود و دیگر نے شرکت کی۔وزیر صحت اور وفد کے درمیان نظام صحت کی بہتری کیلئے جدید اصلاحات، شعبہ نرسنگ کی بہتری اور صحت کارڈ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ نرسنگ کے شعبہ کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں۔ پنجاب میں نرسنگ کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے جدید تربیت کو ترجیح دی جائے گی۔ نرسنگ کے شعبہ کے معیار کو بین الاقوامی سطح پر لے جانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ بیماریوں پر قابو پانے کیلئے تشخیص پر بھی کام ہو رہا ہے ۔ یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام میں بہتری لا رہے ہیں۔ نظام صحت کی بہتری کیلئے ہمیں آؤٹ آف دی بوکس حل تلاش کرنے ہوں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں