محکمہ جنگلی حیات:مختلف مقامات سے 60 پرندے برآمد

محکمہ جنگلی حیات:مختلف مقامات سے 60 پرندے برآمد

لاہور(ویمن رپورٹر)محکمہ تحفظ جنگلی حیات راولپنڈی ریجن نے مختلف مقامات سے 4 ملزم گرفتار کرکے 60 تحفظ شدہ جنگلی پرندوں کو برآمد کرلیا اور 42 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کیے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف راولپنڈی ریجن احسان احمد راجہ کے مطابق تحصیل اٹک کے ایک گھر میں عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کرکے وائلڈلائف سٹاف اٹک نے مقامی پولیس کے تعاون سے چھاپہ مار کر 20راطوطے ،05گانی دار ،14کاک ٹیل اور 6رنگنی کڈضبط کرکے 1ملزم کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کیا ۔عدالت نے ملزم کو 10ہزارروپے جرمانہ کرکے تمام پرندے قدرتی ماحول میں آزاد کرنے کاحکم صادر کیا۔ اسی طرح کی 2 مختلف کامیاب کارروائیوں کے دوران وائلڈلائف سٹاف راولپنڈی نے تحصیل گوجر خان میں 2 ملزمان سے 2بٹیر اور 2فشر پیرٹ برآمد کرکے دونوں کو مبلغ 20 ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کرکے پرندے قدرتی ماحول میں آزاد کردئیے جبکہ ایک دیگر کارروائی میں تحصیل کلر سیداں سے بٹیر کے ایک غیرقانونی شکاری کو جال سمیت گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 4جنگلی بٹیر برآمد کرلیے اور کیس کمپاؤنڈ کرنے کی درخواست پر مبلغ 12 ہزار روپے جرمانہ کرکے پرندے قدرتی ماحول میں آزاد کردئیے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں