ایرانی صدر کا دورہ، ٹریفک پلان عوام کیلئے وبال جان

ایرانی صدر کا دورہ، ٹریفک پلان عوام کیلئے وبال جان

لاہور(زین علی سے)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے تو ٹریفک ایڈوائزری پلان عوام کے لیے وبال جان بن گیا جس کے باعث پورا لاہور 7 گھنٹوں کے لیے بلاک ہو گیا۔

ٹریفک کے شعبہ نے ایدوائزری پلان جاری کیا،لوگوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کو کہا اور اپنی ذمہ داری ختم کر دی۔ بعد ازاں شہر کی سڑکوں پر کیا حالات رہے ،پروٹوکول گزر جانے کے بعد بھی ٹریفک گھنٹوں نارمل نہ ہو سکی۔تفصیلات کے مطابق گاڑی اور موٹر سائیکلوں والے جو بھی متبادل راستہ اختیار کرتے، آگے سے سڑک بند ملتی۔ حتیٰ کہ مال روڈ کو کراس کرنے کی کوئی بھی جگہ نہ چھوڑی گئی اور ایسے محسوس ہوتا تھا کہ لاہور دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیاہے ۔پولیس نے گلبرگ، ایم ایم عالم روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ روڈ، جیل روڈ، مال روڈ، ڈیوس روڈ، گڑھی شاہو، ڈیورنڈ چوک، سندرداس چوک، شملہ پہاڑی، ایبٹ روڈ، لاری اڈہ، لوئر مال، ریلوے سٹیشن، آزادی فلائی اوور، راوی بریج، بھاٹی چوک، انارکلی، ٹمبر مارکیٹ، لاری اڈا، سرکلر روڈ ،بھاٹی چوک، گریٹر اقبال پارک کے اطراف کی تمام سڑکوں کے ساتھ ساتھ لاہور کی اہم شاہراہ کینال روڈ کو بھی ٹریفک کے کے لیے بند کر دیا تھا۔ لاہور کو دوسرے شہروں سے ملانے والی اہم شاہراہ راوی پل کو بھی بند کر دیا گیا، دوسرے شہروں سے آنے والی گاڑیوں کے مسافر گاڑیوں سے اتر کر پیدل سفر کرتے دکھائی دئیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں