جوبلی ٹاؤن، ایونیو ون میں مرمت وبحالی کے کام کرنیکی ہدایت

جوبلی ٹاؤن، ایونیو ون میں مرمت وبحالی کے کام کرنیکی ہدایت

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا جوبلی ٹاؤن اور ایل ڈی اے ایونیو ون کا دورہ،ڈی جی ایل ڈی اے نے جوبلی ٹاؤن اور ایونیو ون میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر ذیشان عثمانی نے بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا جوبلی ٹاؤن کے مین انٹری گیٹ کو بہتر بنانے اور مین انٹری پوائنٹ پر لینئر پارک و بیوٹیفکیشن بارے پلان پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گرین بیلٹس، سٹریٹ لائٹس و مرمت بحالی کے کام باقاعدگی سے کیے جائیں۔ شہریوں کو درپیش مسائل کا بروقت ازالہ کیا جائے۔ جوبلی ٹاؤن اور ایونیو ون کے رہائشیوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ وزیراعلی ٰپنجاب کی ہدایات کے مطابق ایل ڈی اے کی اپنی سکیموں کو سسٹین ایبل گروتھ ماڈل کے تحت اپ گریڈ کر رہے ہیں۔ بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے ایونیو ون میں سسٹین ایبل گروتھ ماڈل کے تحت جاری اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں