پی ایف سی ریاض میں انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کرے گی، فرنیچر کونسل

پی ایف سی ریاض میں انٹرنیشنل ایکسپو  میں شرکت کرے گی، فرنیچر کونسل

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان فرنیچر کونسل خلیجی ریاستوں میں کاروباری مواقع اور نئی منڈیوں کی تلاش کے لیے 21 مئی سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والی تین روزہ بین الاقوامی نمائش میں شرکت کرے گی۔

پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے محمد اریب کی سربراہی میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایف سی اس بین الاقوامی میگا ایونٹ میں شرکت کرے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں