موسیقی مقابلوں کیخلاف آواز بلند کریں گے:طلبہ تنظیمیں

موسیقی مقابلوں کیخلاف آواز بلند کریں گے:طلبہ تنظیمیں

لاہور(سیاسی نمائندہ)مسلم سٹوڈنٹس لیگ پاکستان کے زیر اہتمام لاہور کے نجی ہوٹل میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کی نامور طلبا تنظیموں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔

آل پارٹیز کانفرنس میں شریک شرکا نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسیقی مقابلہ جات کیخلاف اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پروگرامز کرانے کا اعلان کر دیا۔ کانفرنس میں موجود شرکانے مشترکہ طور اعلامیہ پیش کیا ہے کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ہونے والے والے موسیقی مقابلہ جات کیخلاف ہر فورم پر آواز بلند کریں گے ۔ اگر حکومت نے یہ فیصلہ واپس نہ لیا تو ملک بھر میں اور بالخصوص پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں موسیقی پروگرام کیخلاف احتجاجی مظاہرے کریں گے ۔آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر انس محصی،جعفریہ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر محمد اکبر، نظریاتی سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر عبدالرحمن، تحریک طلبا اہلحدیث کے صدر اصیرم، اہلحدیث سٹوڈنٹس فیڈریشن کے وسیم،انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری معمر،جمیعت طلبا اسلام کے رہنما عبدالرحمن، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی رہنما حاشر،مسلم سٹوڈنٹس موومنٹ کے جنرل سیکرٹری میاں انصر،جمیعت علما اسلام (ف)کے جنرل سیکرٹری رانا عثمان سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں