جنرل ہسپتال میں نیا شعبہ نیوٹریشن ڈیپارٹمنٹ قائم

جنرل ہسپتال میں نیا شعبہ  نیوٹریشن ڈیپارٹمنٹ قائم

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)عوام کو غذائیت کے فوائد اور متوازن خوراک (بیلنس ڈائٹ) کے استعمال بارے آگاہی فراہم کرنے کیلئے لاہور جنرل ہسپتال میں ایک نیا شعبہ نیو ٹریشن ڈیپارٹمنٹ قائم کر دیا گیا ہے۔

پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کی منظوری کے بعد ایم ایس ایل جی ایچ ڈاکٹر فریاد حسین نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ شعبہ ڈاکٹر کاشف عزیز کی نگرانی میں کام کرے گا۔ جبکہ مختلف شعبوں کے 11 ڈاکٹرز اس شعبے کا حصہ ہونگے جو ہسپتال آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کو بھی صحتمند ،متوازن خوراک اور غذائیت سے بھرپور اشیاء سے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں