زیادہ بارشیں، رواں سال ڈینگی کی افزائش میں اضافے کا خدشہ

زیادہ بارشیں، رواں سال ڈینگی کی افزائش میں اضافے کا خدشہ

لاہور(سہیل احمد قیصر)رواں سال ایک مرتبہ پھر ڈینگی کی افزائش میں گزشتہ سالوں کی نسبت اضافے کا خدشہ محسوس کیا جارہا ہے،کیونکہ اپریل کے دوران معمول سے زیادہ ہونے والی بارشوں نے ڈینگی کی افزائش کے لیے وقت سے پہلے ہی مناسب ماحول فراہم کردیا ہے۔

زیادہ بارشیں ہونے کے باعث رواں سیزن کے دوران ڈینگی کی افزائش میں اضافے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں ڈینگی کا پہلا مریض 1994 میں سامنے آیا تھا جس کے بعد سے اِس کے حملے تو بدستور جاری رہے لیکن اِن میں زیادہ شدت نہیں تھا۔ 2010 میں پہلی مرتبہ ڈینگی مچھر نے شہریوں کا کڑا امتحان لیا، جب کم و بیش 275افراد ڈینگی کے باعث جاں بحق ہوگئے تھے۔ تب اُس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جنگی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائے جس کے باعث 2011 سکون سے گزر گیا لیکن اِس کے حملے بہرحال جاری رہے۔ اِس حوالے سے پنجاب کے وزیر پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے سی ای اوز ہیلتھ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ لاہور میں ڈینگی کے ہاٹ سپاٹس موجود ہیں جن پر مکمل فوکس کیا جائے گا اور ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں