خاتون کو جناح ہسپتال کی ایمرجنسی سے نکالنے کا معاملہ ،تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

خاتون کو جناح ہسپتال کی ایمرجنسی سے  نکالنے کا معاملہ ،تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)خاتون کو جناح ہسپتال کی ایمرجنسی سے زبردستی نکالنے کے معاملہ پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے ایکشن لے لیا۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ۔دو رکنی کمیٹی کے سربراہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر ہارون حامد مقرر جبکہ ممبر علامہ اقبال میڈیکل کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر آف نیور الوجی ڈاکٹر عثمان احمد بھی شامل ہیں۔ کمیٹی سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو سات روز میں انکوائری رپورٹ پیش کرے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں