رواں سال شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر51277وہیکلزکی چیکنگ

رواں سال شہر کے داخلی و خارجی  راستوں پر51277وہیکلزکی چیکنگ

لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر عارضی ناکوں کے ذریعے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی موثر چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

اس ضمن میں رواں سال 51277 وہیکلز، 26821 موٹر سائیکلز اور 500810 افراد کو چیک کیا گیا۔ ترجمان لاہور پولیس نے بتایا ناکوں پر دوران چیکنگ 341افرادکے خلاف قانونی کارروائی کی گئی، 5894 گاڑیوں کے بلیک پیپرز جبکہ 15 گاڑیوں سے نیلی لائٹس ہٹائی گئیں۔ اسی طرح ناکوں پر ریکارڈ چیک کرنے پر 680 ٹارگٹ آفینڈرز، 106 عدالتی مفرور اور 153 اشتہاریوں کو بھی گرفتار کیا گیا جبکہ دوران چیکنگ ناجائز اسلحہ کے 49 مقدمات درج کرکے ملزموں سے 33 پستول، 14 رائفل، 1 پمپ ایکشن اورگولیاں برآمدکی گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں