ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے ارکان میں مزید اضافہ

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے ارکان میں مزید اضافہ

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کی تشکیل نو کا فیصلہ کر لیا گیا، ارکان کی تعداد مزید بڑھا دی گئی جو35 سے 51 ہو گئی۔

دوسری طرف کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس کنو ینر رانا مبشر اقبال کی صدارت میں ایوان وزیر اعلیٰ میں ہوا۔اجلاس میں تعارف کے ساتھ حلقوں کے ایشوز بھی زیر غور آئے ، لاہور میں جاری اور نئی ترقیاتی سکیموں کی نشاندہی کی گئی ۔ نومنتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی علی پرویز ملک ، ملک ریاض، شعیب صدیقی، چودھری نواز لدھڑ،رانا راشد منہاس کو بھی کمیٹی میں شامل کرلیاگیا ۔عبدالعلیم خان ،سردار ایاز صادق ،چودھری وسیم قادر ،ملک افضل کھوکھر ،ملک سیف الملوک کھوکھر ،عون چودھری ،عطا اللہ تارڑ،سمیع اللہ خان، غزالی سلیم بٹ ،میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن ،خواجہ عمران نذیر ،سہیل شوکت بٹ، ملک غلام حبیب اعوان ،ملک وحید ،خواجہ سلمان رفیق، ملک اسد علی کھوکھر ،ملک شہباز علی کھوکھر ،میاں عمران جاوید ،ملک انس محمود، ملک عرفان شفیع کھوکھر ،ملک فیصل ایوب کھوکھر ،ملک خالد پرویز کھوکھر ، میاں مرغوب احمد ،بلال یاسین ،نوازشریف کے پرسنل سیکرٹری راشد نصر اللہ، میاں نصیر احمد ، طلحہ برکی ،صبغت اللہ سلطان بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں