لیسکو کا کروڑوں روپے کی نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

لیسکو کا کروڑوں روپے کی نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) لیسکو نے کروڑوں روپے کی لاگت سے نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 83 گاڑیاں خریدنے کے لئے دستاویزات تیار کرنے کا آغاز کر دیا گیا ،کمپنی کی جانب سے 40 بکٹ کرینز کی خریداری کا عمل شروع کیا گیا ہے ، لیسکو نے 33 سنگل کیبن پک اپ گاڑیاں اور10 منی ٹرکس خریدنے کے لئے بھی کام کا آغاز کر دیا ،لیسکو نے بکٹ کرینز لائن سٹاف کی سہولت کے لئے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں