اووربلنگ، ارکان صوبائی اسمبلی کی لیسکو چیف سے ملاقات

اووربلنگ، ارکان صوبائی اسمبلی کی لیسکو چیف سے ملاقات

لاہور(سیاسی رپورٹر سے)شہریوں کی بجلی و لیسکو سے متعلق بڑھتی ہوئی شکایات، اوور بلنگ اور واپڈا سٹاف کے رویے سے متعلق بات چیت کے لئے ارکان پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی اور سمیع اللہ خان نے چیف ایگزیکٹو لیسکو شاہد حیدر سے ملاقات کی۔

ممبران صوبائی اسمبلی نے ملاقات میں محکمہ بجلی و لیسکو سے متعلق شہریوں کو درپیش مسائل اور اُن کے فوری حل پر زور دیا۔ انہوں نے لیسکو چیف سے جائز شکایات کے فوری ازالے کر ائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا واپڈا کی جانب سے عوامی مسائل کے فوری حل کا مربوط لائحہ عمل ترتیب دیا جائے تا کہ لوگوں کو ان مسائل سے چھٹکارا مل سکے ۔ انہوں نے کہا شہری بجلی کی بلا تعطل فراہمی، اوور بلنگ اور اہلکاروں کے رویے پر اکثر نالاں رہتے ہیں اور دفتروں کے چکر لگانے کے باوجود ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا۔ ارکان اسمبلی کے مطالبے کے جواب میں لیسکو چیف شاہد حیدر نے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ لیسکو چیف نے کہا کوشش ہوگی کہ مستقبل میں ایسی شکایات سننے کو نہ ملیں۔انہوں نے اس حوالے سے متعلقہ ایکسینز اور لائن سٹاف کو بھی ضروری ہدایات جاری کر دیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں