سی بی ڈی ڈویلپمنٹ پارٹی ،نواز شریف آئی ٹی سٹی منصوبہ منظور

 سی بی ڈی ڈویلپمنٹ پارٹی ،نواز شریف آئی ٹی سٹی منصوبہ منظور

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)نوازشریف آئی ٹی سٹی منصوبے کو سی بی ڈی کی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی سے منظوری مل گئی، بیس، دس اور پچیس منزلہ تین بلڈنگز کی تعمیر پر 23 ارب سے زائد لاگت آئے گی۔

بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے منصوبے کو سی بی ڈی بورڈ کے سامنے منظوری کے لئے رکھا جائے گا،منصوبے کا ڈیزائن ، پی سی ون، انفراسٹرکچر لے آؤٹ پلان کو ابتدائی طور پر منظور کیا گیا ۔ابتدائی منظوری کے بعد سی بی ڈی کے بورڈ سے حتمی منظوری لی جائے گی۔ بورڈ سے منظوری ملتے ہی منصوبے کی بلڈنگز کا ٹینڈر جاری کردیا جائے گا،تینوں بلڈنگ کے ابتدائی پی سی ون میں لاگت کا تخمینہ 23ارب سے زائد لگایا گیا جو فیز ون ہوگا ، بلڈنگز کے ارد گرد تین سو فٹ روڈ تعمیر کی جائے گی ، انفراسٹرکچر پر اخراجات کا تخمینہ پچاس ارب سے زائد کا لگایا گیاجسے فیز وائز کیا جائے گا۔سی بی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ تعمیراتی کام شروع ہونے کا امکان ہے ،رواں ماہ وزیراعلیٰ مریم نواز سے سنگ بنیاد رکھوانے کا پلان بھی مرتب کیا جارہا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں