ڈی آئی جی آپریشنزکی کھلی کچہری ،شہید ایس آئی کے اہلخانہ سے ملاقات

 ڈی آئی جی آپریشنزکی کھلی کچہری ،شہید  ایس آئی کے اہلخانہ سے ملاقات

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسروں کو بذریعہ فون کالزاحکامات جاری کئے۔

فیصل کامران نے کہا شہریوں کے مسائل تھانوں کی سطح پر فوری نمٹائے جائیں۔علاوہ ازیں ڈی آئی جی آپریشنز نے شہید سب انسپکٹر ارشدکے اہلخانہ سے اُنکے گھر پر ملاقات کی۔ انہوں نے شہید کی بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی اور سب انسپکٹر کی محکمہ کیلئے خدمات کو سراہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں