برٹش کونسل اور یونیسیف کے وفد کا سوشل ویلفیئر دفتر کا دورہ

برٹش کونسل اور یونیسیف کے وفد  کا سوشل ویلفیئر دفتر کا دورہ

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)برطانوی ہائی کمیشن لاہور آفس کی ہیڈ کلارا سٹرینڈہوج کی قیادت میں برٹش کونسل اور یونیسیف کے وفد نے سوشل ویلفیئر و بیت المال کے دفتر کا دورہ کیا۔

وفد نے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ سے ملاقات کی۔ صوبائی وزیر نے سٹیک ہولڈرز کے اجلاس کی صدارت کی۔ ایف سی ڈی او سے علی نقوی، ڈپٹی ہیڈ برٹش ہائی کمیشن سعید الحسن، یو این ایف پی اے سے تانیہ درانی ،یونیسیف سے زاہدہ منظور اور اذلان بٹ صوبائی وزیر سے ملاقات کرنے والے وفد میں شامل تھے ۔ اجلاس میں سیکرٹری سوشل ویلفیئر کی جانب سے شراکت داروں کے ساتھ سوشل ویلفیئر کے منصوبوں میں ممکنہ تعاون پر اورینٹیشن دی گئی۔ اجلاس میں صنفی تشدد، زیادتی کا شکار خواتین کی مدد اور چائلڈ میرج کی روک تھام پر قانون سازی اور پہلے سے موجود قوانین پر عملدرآمد کی ضرورت پر اتفاق رائے کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں