لیسکو ہیڈز کا اجلاس،لائن لاسز میں کمی کیلئے تبادلہ خیال

 لیسکو ہیڈز کا اجلاس،لائن لاسز  میں کمی کیلئے تبادلہ خیال

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)لیسکو ہیڈ کوارٹرز میں چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر صدارت پیر کو اجلاس ہوا جس میں تمام فنکشنل ہیڈز نے شرکت کی۔

ترجمان لیسکو کے مطابق اجلاس میں چیف فنانس آفیسر بشریٰ عمران،ڈی جی ایڈمن ضمیر حسین کولاچی، ڈائریکٹر کسٹمر سروسزسرور مغل، ڈائریکٹر ہیومن ریسورس ہما چیمہ، چیف انجینئر مٹیریل مینجمنٹ رمضان بٹ، ڈی جی امپلیمن ٹیشن طارق عثمان،ڈائریکٹر ایس اینڈ آئی عباس علی، چیف انجینئر پی ایم یوطاہر میواورچیف انجینئر پی آئی یو اعجاز بھٹی بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر لائن لاسزمیں کمی لانے کیلئے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا،چیف ایگزیکٹو نے حکم دیا متعلقہ حکام ہائی لائن لاسز والے فیڈرز کی مانیٹرنگ کریں اور اس حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں