کسانوں سے ناانصافی کے خلاف 12مئی کو مظاہرہ:خالد مسعود

 کسانوں سے ناانصافی کے خلاف  12مئی کو مظاہرہ:خالد مسعود

لاہور (سیاسی نمائندہ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو اور جنرل سیکرٹری سیف اللہ خالد نے کہا آج ملک میں کسان کا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔

کسان برادری کے ساتھ ہونے والی زیادتی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، حکومت مقرر کردہ قیمت پر تمام گندم کی خریداری کو یقینی بنائے ، مرکزی مسلم لیگ کسانوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کیخلاف 12 مئی کو لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔اگر حکومت نے کسانوں کے حقوق ادا نہ کئے تو پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں کسان رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں