ختم نبوت کا آفاقی پیغام ہر جگہ پہنچایاجائے گا:علما کرام

ختم نبوت کا آفاقی پیغام ہر جگہ پہنچایاجائے گا:علما کرام

لاہور(سیاسی نمائندہ)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ ٹاؤن شپ کے زیراہتمام ختم نبوت کانفرنس جامع مسجد عمر باگڑیاں میں مجلس لاہور کے نائب امیر پیرمیاں رضوان نفیس کی صدارت میں ہوئی۔

اجتماع میں مولانا قاری علیم الدین شاکر، مولانا نور محمد ہزاروی، مولانا عبدالنعیم، مولانامحمدقاسم گجر،قاری عبیدالرحمن فیض، پیر محمد آصف، مولانا مہتاب فاروق، مفتی محمد سفیان، مولانا محمدخان،مولانا سمیع اللہ سمیت کئی اراکین نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا قادیانیت دنیاکابدترین فتنہ ہے ، اس کوبے نقاب کرنا اکابرین ختم نبوت کا عظیم کارنامہ تھا،ختم نبوت کے آفاقی پیغام کو دنیاکے کونے کونے تک پہنچایاجائے گااور فتنہ قادیانیت کا تعاقب پوری قوت کے ساتھ کرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا ختم نبوت کا عقیدہ عالمگیر عقیدہ ہے ، یہ تمام فرقوں اورپارٹیوں کا مسئلہ ہے اس پرکسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کیاجاسکتا، عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کا بنیادی عقیدہ ہے اس کے بغیر عقیدہ توحید بھی نامکمل ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں