مقابلہ موسیقی کیخلاف جماعت اسلامی حلقہ خواتین کا مظاہرہ

مقابلہ موسیقی کیخلاف جماعت  اسلامی حلقہ خواتین کا مظاہرہ

لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب حکومت کی طرف سے نوجوانوں کے لئے مقابلہ موسیقی کے انعقاد کے اعلان کے خلاف پریس کلب کے سامنے حلقہ خواتین جماعت اسلامی وسطی پنجاب وحلقہ لاہوررکی جانب سے احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا۔۔۔

 جس کا مقصد حکومت پنجاب پر موسیقی کے مقابلے رکوانے کے لئے دباؤ بڑھانا اور عوام کو اس فعل کے نقصانات سے آگاہ کرنا تھا۔صدر وسطی پنجاب ربعیہ طارق،صدر حلقہ لاہور عظمیٰ عمران، راشدہ شاہین، مہ جبیں و دیگر نے کہا وطن عزیز میں اسلام کے منافی ہر سرگرمی قابل گرفت ہے، موسیقی کے مقابلے اور نوجوان نسل کو اس کی ترغیب دینا کسی طرح بھی درست نہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں