خواتین، بچوں سے متعلقہ جرائم میں زیرو ٹالرنس اپنائیں:آئی جی پولیس

خواتین، بچوں سے متعلقہ جرائم میں زیرو ٹالرنس اپنائیں:آئی جی پولیس

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا خواتین، بچوں سے متعلقہ جرائم کے واقعات میں زیرو ٹالرنس اپنائیں۔

 انہوں نے پولیس افسروں کو پٹرولنگ مزید موثر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا منشیات کے تدارک کے لئے انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائیں، ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ سٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لئے ٹارگٹڈ پٹرولنگ کریں، خدمت و تحفظ مراکز، میثاق سنٹرز پر شہریوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس افسروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں