فصلوں کی باقیات کا خاتمہ، مشینوں کی فراہمی کی تفصیل طلب

 فصلوں کی باقیات کا خاتمہ، مشینوں کی فراہمی کی تفصیل طلب

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے) کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت انسداد سموگ کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔

انہوں نے کہا سموگ کے مضر صحت عناصر کا تجزیہ اور ریسرچ رپورٹ کے مطابق کام نتیجہ خیز ہوسکتا ہے ،درختوں کی کمی، گاڑیوں کا دھواں، ناکافی ڈسٹ کنٹرول، فصلوں کو جلانا سموگ کی بڑی وجوہات ہیں۔ انہوں نے کہا ہائی کورٹ کا انسداد سموگ پر فوکس ہے ، واٹر کمیشن ماحولیاتی آلودگی پر بھرپور کام کررہا ہے ۔ کمشنر نے محکمہ زراعت کے تحت فصلوں کی باقیات ختم کرنے کیلئے مشینوں کی فراہمی کی منصوبہ بندی کی تفصیل طلب کرلی۔ انہوں نے کہا سموگ کا سبب بننے والے تمام سیکٹرز کے خلاف انتظامیہ کا کردار زیرو ٹالرنس پر طے ہوگا۔ علاوہ ازیں کمشنر نے لاہور میں جاری مختلف میگا ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ چیف انجینئرز ایل ڈی اے نے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں