صوبائی وزیر صنعت وتجارت کاہینڈی کرافٹس شاپ کا دورہ

صوبائی وزیر صنعت وتجارت  کاہینڈی کرافٹس شاپ کا دورہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت وتجارت شافع حسین نے پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی ڈیوس روڈ پر ہینڈی کرافٹس شاپ کا دورہ کیا،دستکاریوں کو سراہا۔

صوبائی وزیر نے ہدایت کی ہینڈی کرافٹ شاپ میں کسٹمرز کی تعداد بڑھانے کے لئے مارکیٹنگ کی جائے۔ علاوہ ازیں انہوں نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کادورہ کیا۔انہوں نے مختلف شعبوں اور لیبز کا معائنہ کیا،ڈیجیٹل پرنٹنگ لیب میں پرنٹنگ کے عمل کا مشاہدہ کیا اورانفارمیشن ٹیکنالوجی لیب میں طلبہ سے تربیتی کورس بارے دریافت کیا۔ چیئرمین ٹیوٹا بریگیڈیئر (ر) محمد ساجد کھوکھر،سینئر ڈی جی اختر عباس بھروانہ اور دیگر افسر بھی موجود تھے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں