پنجاب میں غیر قانونی بلڈ بینکس بند کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں غیر قانونی بلڈ بینکس بند کرنے کا فیصلہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے مقامی ہوٹل میں سی ای اوز اور ایم ایس کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

کانفرنس میں سیکرٹری صحت علی جان خان، سپیشل سیکرٹریز محمد اقبال اور محمد احمد، ایڈیشنل سیکرٹریز راشد ارشاد، خضر افضال اور ڈاکٹر یونس، ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر الیاس گوندل، ڈی جی ڈرگز ڈاکٹر سہیل، ڈاکٹر عاصم الطاف، ڈاکٹر یداللہ، ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر مختار اعوان، ڈپٹی سیکرٹریز اور تمام اضلاع کے سی ای اوز اور ایم ایس حضرات نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے بتایا پنجاب بھر میں انسانیت کے دشمن اتائیوں کے خلاف جہاد شروع کر دیا،پنجاب میں غیر قانونی بلڈ بینکس بند کرنے جا رہے ہیں،عوام کیلئے جلد کلینکس آن وہیل کا منصوبہ شروع کرینگے ۔سیکرٹری صحت علی جان خان نے کہا اٹک میں کانگو کا پہلا کیس سامنے آنے پر الرٹ جاری کردیا گیا ، وائرس کے حوالے سے اگلے 6سے 8ہفتے انتہائی اہم ہیں،ناقص کارکردگی کے حامل ایم ایس حضرات کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔علاوہ ازیں خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر تکمیل موڈیولر تھیٹرز کا دورہ کرکے پیش رفت کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے کنٹریکٹرز کو باقی موڈیولر تھیٹرز کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں