بہاولپور انڈسٹریل زون کے کام جاری:چیئرمین پیڈمک

بہاولپور انڈسٹریل زون کے کام جاری:چیئرمین پیڈمک

لاہور(سٹاف رپورٹر)چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال سے بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے پیڈمک ہیڈ آفس میں ملاقات کی۔

 چیئرمین پیڈمک نے وفد کو بہاولپور انڈسٹریل زون کی فروخت کے باقاعدہ آغاز کے متعلق آگاہ کیا اور سرمایہ کاری کی باضابطہ دعوت دی۔وفد میں بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر چودھری ذوالفقار علی مان، سابق صدرملک اعجاز ناظم اور سیکرٹری جنرل سید عبیر حیدر شامل تھے، وفد نے بہاولپور انڈسٹریل زون کی فروخت کا آغاز ہونے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے بہاولپور کی ترقی کی جانب اہم قدم قرار دیا، اس موقع پر وفد نے انڈسٹریل زون میں سوشل سکیورٹی ہسپتال، ورکر ویلفیئر سکول اور لیبر کالونی کے لئے بھی جگہ مختص کرنے کی درخواست کی، چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال نے سی ای او پیڈمک علی معظم سید کو فوری طور پر ان مطالبات پر کام کرنے اور جنرل منیجر بزنس ڈویلپمنٹ آمنہ فیصل کو بہاولپور چیمبر میں انفارمیشن ڈیسک قائم کرنے اور سیمینار کے انعقاد کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال نے کہا کہ بہاولپور انڈسٹریل زون کے باقی ترقیاتی کام بھی ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جارہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں