معیشت کا پہیہ مزدور کی محنت سے ہی چلتا ہے:گورنر پنجاب

 معیشت کا پہیہ مزدور کی محنت سے ہی چلتا ہے:گورنر پنجاب

لاہور(سپیشل رپورٹر، کامرس رپورٹر سے)گورنر پنجاب سلیم حیدر خاں نے مقامی ہوٹل میں نیشنل لیبر کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک کی معیشت کا پہیہ مزدور کی محنت سے ہی چلتا ہے اور پیپلز پارٹی ہمیشہ مزدوروں کے حقوق اور فلاح و بہبود کی مضبوط آواز رہی ہے ۔بعد ازاں گورنر پنجاب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ، انہوں نے مجھے گورنر پنجاب بننے پر مبارکباد دی ، اسی ہفتے ملاقات ہوگی۔دوسری طرف گورنر پنجاب سڑک حادثے میں جاں بحق پیپلز یوتھ لاہور اربن کے جنرل سیکرٹری اصغر علی عرف نونی مہر کے گھرگئے ، مرحوم کی والدہ اور بیوہ کے علاوہ بھائیوں اکمل مہر اور اور مہر اجمل سے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں