چکن، 3 سبزیاں مہنگی، بازار میں منافع خوری بھی جاری

چکن، 3 سبزیاں مہنگی، بازار میں منافع خوری بھی جاری

لاہور(کامرس رپورٹر)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 24 روپے اضافے سے 423 روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 17 روپے اضافے سے 292 روپے کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 259 روپے درجن پر مستحکم رہی۔

 دوسری طرف سرکاری ریٹ لسٹ میں 3 سبزیوں کے دام بھی بڑھا دئیے گئے جبکہ مارکیٹ میں منافع خوری بھی جاری رہی۔ لیموں ،پھول گوبھی اور بھنڈی کی قیمت میں 10،10 روپے اضافہ کیا گیا مگر مارکیٹ میں لیموں سرکاری نرخوں 600 کے بجائے 750، پھول گوبھی 90 کی جگہ 120، بھنڈی 180 کے بجائے 350 روپے کلو تک فروخت کی گئی۔ اسی طرح پیاز 85 کے بجائے 120، ٹماٹر 50 کی جگہ 100، لہسن چائنہ 640 کے بجائے 740 ،ادرک 560 کے بجائے 650 روپے کلو تک فروخت کی گئی۔شہریوں کا کہنا تھا کھانے پینے کی اشیا قوت خرید سے باہر ہیں ، بجلی ،گیس و پانی کے بلوں کو ادا کریں یا بچوں کاپیٹ پالیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں