پنجاب بھر میں 229 لوکل گورنمنٹ ایڈمنسٹریٹرز کی منظوری

پنجاب بھر میں 229 لوکل گورنمنٹ ایڈمنسٹریٹرز کی منظوری

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے) کیبنٹ کمیٹی پنجاب نے صوبہ میں قائم 229 لوکل گورنمنٹ ایڈمنسٹریٹرز کی منظوری دیدی۔

تفصیل کے مطابق بلدیاتی کمیٹی نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2024کی منظوری سے پہلے تحفظات سے کیبنٹ کمیٹی کو آگاہ کیا جس پر کمیٹی نے قائم مقام حکومت کے لوکل گورنمنٹ کے فیصلے منسوخ کر دئیے۔کمیٹی اجلاس میں دوبارہ لوکل گورنمنٹ ایڈمنسٹریٹرز کی منظوری دے دی۔ 9ڈویژنل کمشنرز میں سے لاہور ڈویژن کے کمشنر کو ایڈمنسٹریٹر کا چارج واپس نہیں دیا گیا۔ کمیٹی فیصلہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدرکو دوبارہ ایڈمنسٹریٹر لاہورچارج تفویض کر دیا گیا ۔میونسپل کارپوریشن ڈویژن اور ہیڈکوارٹرز کے ایڈمنسٹریٹرز ڈپٹی کمشنرز ہوں گے۔ڈسٹرکٹ کونسل کے ایڈمنسٹریٹرز کی ذمہ داری بھی ڈپٹی کمشنرز کے سپرد کر دی گئی۔میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کے ایڈمنسٹریٹر کی ذمہ داری ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، مری کی ذمہ داری ڈپٹی کمشنر ،میونسپل کمیٹی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز کی ذمہ داری ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل ،میونسپل کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹرز اسسٹنٹ کمشنر ہوں گے ۔یونین کونسل کے ایڈمنسٹریٹرز اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ ہونگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں