قبرستان کی اراضی وا گزار نہ کرانے پر ڈی سی ودیگر سے جواب طلب

قبرستان کی اراضی وا گزار نہ کرانے  پر ڈی سی ودیگر سے جواب طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ جسٹس انوار حسین نے قبرستان کی اراضی وا گزار نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست پر ڈی سی لاہور و دیگران سے تحریری جواب طلب کرلیا۔۔۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ قبرستان کی زمین غیر قانونی طور پر نجی کمپنی کو لیز پر دی گئی، لاہور ہائیکورٹ نے زمین وا گزار کرانے کا حکم دیا، عدالت نے بورڈ آف ریونیو کو اراضی واگزار کرانے کے احکامات جاری کیے مگر عدالتی احکامات کے باوجود تاحال اراضی واگزار نہیں کرائی جاسکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں