پی آر اے: 7 سال سے تعینات ڈائریکٹر مطلوبہ معیار پر نہیں

پی آر اے: 7 سال سے تعینات ڈائریکٹر مطلوبہ معیار پر نہیں

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)پنجاب ریونیو اتھارٹی میں 7 سال قبل پر سلمان ظفر ڈائریکٹر آئی ٹی بھرتی ہوئے، کئی اہل امیدواروں کو نظر انداز کرکے غیر متعلقہ ڈگری کے حامل کو بھرتی کیا گیا۔۔۔

مذکورہ شخص چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی سے بھی زیادہ ماہانہ تنخواہ لے رہا ،سلمان ظفر تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے اس جاب کے معیار پر پورا نہیں اترتے ، 7 اگست 2015 کو اخبار میں ڈائریکٹر آئی ٹی کی اسامی کیلئے اشتہار دیا گیا،اسامی کی تعلیمی قابلیت کے اعتبار سے آئی ٹی میں ماسٹر ڈگری درکار تھی، سلمان ظفر کے پاس آئی ٹی نہیں،بی ایس الیکٹریکل انجینئرنگ کی ڈگری ہیں،آئی ٹی کی ڈگری رکھنے والے کئی اہل امیدواروں کو نااہل قرار دے دیا گیا،تگڑی سفارش پر سلمان ظفر کو غیر قانونی طور پر 3 سالہ کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا،نگران دورمیں سلمان کو براہ راست گریڈ 19 دینے اور ریگولر کرنے کی کوشش کی گئی، سکروٹنی کمیٹی نے پی آر اے کے ڈائریکٹر آئی ٹی کی سروس فائل پر سنگین اعتراضات لگا دئیے، سلمان ظفر کی اولین بھرتی کے عمل کو مشکوک قرار دے کر تحقیقات کی سفارش کر دی۔ چیئرمین پی آر اے نے اس کیس کو تحقیقات کیلئے محکمہ خزانہ کو بھجوانا تھا، چیئرمین جاوید بدر نے سلمان ظفر کا کیس بھجوانے کے بجائے دبا لیا، ڈائریکٹر آئی ٹی سلمان ظفر کا کہنا ہے میرٹ پر بھرتی ہوا ہوں، سکروٹنی کمیٹی کے اعتراضات بے بنیاد ہیں،ڈگری کے مطابق بھرتی ہوا، کمیٹی نے جان بوجھ کر اعتراضات لگائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں