وزیر صحت سے ایکو سولر کمپنی آف چائنا کے وفد سے ملاقات

وزیر صحت سے ایکو سولر کمپنی آف چائنا کے وفد سے ملاقات

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین سے ایکو سولر کمپنی آف چائنا کے وفد نے ملاقات کی۔

پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں ہونے والی ملاقات میں پنجاب میں سولر پینلز مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے پر بات چیت ہوئی، چینی کمپنی کے حکام وڈیو لنک کے ذریعے ملاقات میں شریک ہوئے۔صوبائی وزیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سولر انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، چاہتے ہیں کہ پنجاب میں سولر مینو فیکچرنگ کے پلانٹ لگیں، چینی کمپنی سولر انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرے، ہرممکن سہولت دیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں