وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر مختار بھرتھ کا یونیورسٹی آف لاہور کا دورہ
لاہور (سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے نیشنل ہیلتھ سروسزریگولیشن اینڈ کوآ رڈینیشن ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے گزشتہ روز یونیورسٹی آف لاہور کا دورہ کیا اوریونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ پروفیشنز ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کا افتتاح کیا۔
انہوں نے فلسطین سے آئے میڈیکل سٹوڈنٹس سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا پیغام پہنچایا۔ چیئر مین دی یونیورسٹی آف لاہور اویس رؤف ،ڈپٹی چیئرمین عزیررؤف اور پرنسپل یونیورسٹی کالج آف میڈیسن پروفیسر ڈاکٹر مہوش عروج نے ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ کا استقبال کیا اور انہیں یونیورسٹی میڈیکل کالج اور ٹیچنگ ہسپتال کے بارے میں بریفنگ دی۔