مختلف مقامات پر میوا کی جنگل لگانے میں بے ضابطگیاں

مختلف مقامات پر میوا کی جنگل لگانے میں بے ضابطگیاں

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)شہر لاہور میں مختلف مقامات پر میواکی جنگل لگائے گئے، حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرانے میں پی ایچ اے انتظامیہ قانونی ضابطہ اخلاق بھول گئی اور پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے۔۔۔

 میواکی جنگل کے لیے پودے اور دیگر سامان خریدا گیا،لاہور میں لگنے والے پی ایچ اے میواکی جنگلات میں مبینہ بے ضابطگیاں، روزنامہ دنیا میواکی جنگلوں میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے شواہد سامنے لے آیا، گلشن اقبال پارک میں لگنے والے میواکی جنگل میں سکوپ کے متضاد پودے لگائے گئے ، 23 جون 2021 کو پاٹ کی بجائے تھیلی میں پودے منگوائے گئے ، 23 جون 2021 کو گلشن اقبال پارک آنے والے پودوں کی جی پی ایس کے ساتھ تصاویر بھی سامنے آگئیں، فاکس کے 14600، موتیا کے 16050 اور رات کی رانی کے 32700، دیسی گلاب 32700 پودے خریدنے میں بے ضابطگیاں کی گئیں، پی سی ون کے مطابق وضع کردہ خصوصیات کے پودے میواکی جنگلات میں نہ لگائے گئے، میواکی فاریسٹ میں بے ضابطگی پر اینٹی کرپشن اور پی ایچ اے نے انکوائری بھی شروع کی، پی ایچ اے کے بااثر افسران کے خلاف انکوائری بھی دب گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں