نجی کالج :ماں ہونیکی دعویدار ملزمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
لاہور(عدالتی رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت میں نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کی وائرل خبر میں متاثرہ بچی کی خود کو ماں ظاہر کرنے کا مقدمہ۔۔۔
عدالت نے ملزمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دسمبر تک توسیع کردی، تفصیلات کے مطابق پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت کے روبرو پیش کیا، تھانہ گلبرگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔