طلبا کا جاوید منزل کا مطالعاتی دورہ

 طلبا کا جاوید منزل کا مطالعاتی دورہ

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) ادارئہ نظریئہ پاکستان کی دعوت پر کاروان خیر سگالی و قومی یکجہتی کے تحت ملک کے مختلف حصوں سے لاہور کے مطالعاتی دورہ پر آئے ہوئے طلبا نے جاوید منزل کا دورہ کیا۔۔۔

علامہ محمد اقبالؒ کے پوتے بیرسٹر ولید اقبال نے وفد کے ارکین کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے جاوید منزل کی تاریخ بارے طلبا کو آگاہ کیا کہ لاہور میں علامہ محمد اقبالؒ کی زندگی کا بیشتر حصہ کرائے کے مکانوں میں گزرا۔ پروفیسر حلیمہ سعدیہ نے طلبا کو بتایا علامہ اقبالؒ کی وفات کے بعد بھی ان کا کنبہ8 سال تک اس گھر میں مقیم رہا۔ 9کمروں کے اس میوزیم میں نمائش میں رکھنے کیلئے علامہ کی یادگاری اشیا جمع کی گئیں جو خاندان کے مختلف افراد اور احباب کے پاس تھیں۔طلبہ نے اقبال میوزیم کے مختلف حصے دیکھے اور وہاں رکھی گئی نادر ونایاب اشیا میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں