ہسپتالوں، مراکز صحت میں آتشزدگی سے بچاؤ کی ٹریننگ دوبارہ کرانے کی ہدایت
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے سی ای اوز ہیلتھ اور ایم ایس صاحبان کی آن لائن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے ہدایات دی ہیں کہ۔۔۔
تمام سرکاری ہسپتالوں، بنیادی و دیہی مراکز صحت میں آتشزدگی سے بچاؤ کے لئے سٹاف کی فائر فائٹنگ، ڈرل کی ٹریننگ دوبارہ کر ائی جائے۔ غفلت پرمتعلقہ سی ای او، ایم ایس ذمہ دار ہوگا۔ تمام ملازمین اپنا سروس پروفائل ایک ہفتہ کے اندر اپڈیٹ کرکے محکمہ صحت کو ارسال کریں۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر 4 جنوری سے موبائل ایپ لانچ کرے گا۔