ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم پیپر لیس بنانے کا حکم

 ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم پیپر لیس بنانے کا حکم

لاہور(سیاسی نمائندہ)چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے صوبہ میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم کو پیپر لیس بنانے کی ہدایت کی۔۔۔

 سرکاری افسروں اور ملازمین کی اے سی آرز، چھٹی،ٹرانسفر آرڈرز، پنشن کے عمل کو ای فائلنگ اینڈ آفس آٹو میشن سسٹم سے منسلک کیا جائے گا۔چیف سیکرٹری نے عوام کو معلومات اور خدمات کی آسان آن لائن دستیابی کیلئے محکموں کو اپنی ویب سائٹس مکمل فعال کرنے سے متعلق احکامات بھی جاری کئے ۔چیف سیکرٹری کی زیر صدارت سیکرٹریز کانفرنس سول سیکرٹریٹ میں ہوئی جس میں محکموں میں اصلاحات، ای گورننس اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا محکموں کی کارکردگی اور سروس ڈلیوری بہتر بنانے کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں ، روائتی فائل سسٹم ختم ہونے سے اخراجات میں کمی اور کام کی رفتار تیز ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں